چک نمبر 464گ ب کی اضافی آبادیوں میں بجلی کی فراہمی

چک نمبر 464گ ب کی اضافی آبادیوں میں بجلی کی فراہمی

منصوبے کے افتتاح کے بعد ان آبادیوں کے مکینوں کو بجلی کی سہولت میسر آگئی

سمندری (نمائندہ دنیا)نواحی چک نمبر 464 گ ب کی اضافی آبادیوں کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، جہاں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس پر اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔چک نمبر 464 گ ب کی اضافی آبادیوں کے رہائشی طویل عرصے سے بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے ۔ منصوبے کی تکمیل اور افتتاح کے بعد ان آبادیوں کے مکینوں کو بجلی کی سہولت میسر آگئی ہے ، جس سے ان کے روزمرہ معمولات میں بہتری آنے کی توقع ہے ۔اس موقع پر چودھری شہباز بابر نے اہلِ علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...