گنے کی قیمت 700روپے فی من مقرر کی جائے :کسان اتحاد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کسان اتحاد کے ضلعی صدر سہراب لونا نے دیگر کاشتکار رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کی جائے اور کرشنگ سیزن کا آغاز یکم نومبر سے یقینی بنایا جائے تاکہ گندم کی کاشت بروقت مکمل ہو سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسانوں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تمام کسان تنظیمیں متحد ہو کر بھرپور احتجاج کریں گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے کاشتکاروں کے لیے فصلوں کی پیداواری لاگت برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال گنے کی قیمت صرف 400 روپے فی من رہی۔
۔، جس کے باعث کاشتکاروں کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رہنماؤں نے گندم کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن میں کسانوں نے گندم 2,800 روپے فی من کے حساب سے فروخت کی، جبکہ ان کے بقول بعض ذخیرہ اندوزوں نے گندم ذخیرہ کرکے بعد میں مہنگے داموں فروخت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گندم کی قیمت 5,500 روپے تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ گندم کا بیج جو پہلے 7,000 روپے میں دستیاب تھا، اب 8,500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے ان حالات کو کاشتکاروں کے لیے شدید معاشی دباؤ کا باعث قرار دیا۔کسان اتحاد کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کی مناسب امدادی قیمت مقرر کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments