ڈپٹی کمشنر کا کھرڑیانوالہ کا دورہ، تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت
رکشوں اور ریڑھیوں کیلئے مخصوص جگہ مختص کرنے ، صفائی اور شجرکاری پر زور
کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ایم پی اے رانا شعیب ادریس کے ہمراہ کھرڑیانوالہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی، فٹ پاتھوں پر تجاوزات، ٹریفک کی روانی اور شہری مسائل کا جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مین بازار، جھمرہ روڈ، اڈا چوک کھرڑیانوالہ، ساٹھ بیڈ ہسپتال اور پارک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہری مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کو روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے ، سرکاری اراضی پر شجرکاری اور سبزہ لگانے کے اقدامات بڑھانے اور شہر کی خوبصورتی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments