جھنگ پولیس میں احتسابی ،کرپشن پر اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں
جونیئر ٹریفک وارڈن اور ایک کانسٹیبل ملازمت سے برخاست، اچھی کارکردگی پر انعامات
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ساجد حسین نے اردل روم میں پولیس افسروں ا و راہلکاروں کو جاری شوکاز نوٹسز کی سماعت کی ۔ محکمانہ کارروائی کے دوران کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ایک جونیئر ٹریفک وارڈن، جبکہ فرائض میں عدم دلچسپی پر ایک کانسٹیبل کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔کارِ سرکار میں عدم دلچسپی اور غفلت پر دو انسپکٹرز کو سخت وارننگ جاری کی گئی، جبکہ فرائض میں عدم دلچسپی پر تین سب انسپکٹرز، دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور ایک کانسٹیبل کو بھی سخت وارننگ دی گئی۔ فرائض میں غفلت پر تین کانسٹیبلز کی سالانہ انکریمنٹس روکنے کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح لاپروائی اور غفلت پر تین سب انسپکٹرز کی ایک، ایک سال جبکہ دو سب انسپکٹرز کی چھ، چھ ماہ سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
فرائض میں غفلت پر دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ایک، ایک سال اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کی دو سال سروس ضبط کی گئی۔ مزید برآں، غفلت اور لاپروائی پر چھ کانسٹیبلز کی ایک، ایک سال جبکہ دو کانسٹیبلز کی دو، دو سال سروس ضبط کرنے کی سزا دی گئی۔کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور فرائض میں غفلت کے معاملات پر ایک سب انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلز کی تنخواہوں میں کمی کی سزا سنائی گئی۔ ناقص کارکردگی پر چھ سب انسپکٹرز، سات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور ایک کانسٹیبل کو سنشور کی سزائیں دی گئیں۔، جبکہ غیر حاضری پر ایک سب انسپکٹر اور 11 کانسٹیبلز کو جرمانے کیے گئے ۔دوسری جانب عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس، جبکہ دو ہیڈ کانسٹیبلز اور چھ کانسٹیبلز کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments