فیصل آباد کی گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
کوتوالی روڈ کی گرین بیلٹ کو سرسبز، خوبصورت کیلئے اقدامات کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ایجنسی کے اجلاس میں شہر کی گرین بیلٹس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کوتوالی روڈ کی گرین بیلٹ کو سرسبز، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک تفویض کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر واقع گرین بیلٹس کی بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ان شاہراہوں میں کوتوالی روڈ، ڈائیو روڈ، قائم سائیں روڈ، کاٹن مل ایریا، ملت روڈ، نڑوالا روڈ، عزیز فاطمہ روڈ، ڈجکوٹ روڈ اور سبزی منڈی روڈ شامل ہیں۔ اجلاس میں گرین بیلٹس کی بہتری اور شہر کے مجموعی ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments