اٹھارہ ہزاری:انسولین کی قیمتوں میں اضافہ ، مریض پریشان

اٹھارہ ہزاری:انسولین کی قیمتوں میں اضافہ ، مریض پریشان

مہنگی انسولین اور ادویات خریدنا عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین اور دیگر زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ مہنگی انسولین اور ادویات خریدنا عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ، جس کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دل، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کی ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے متعلقہ کمپنیوں کو احکامات جاری کیے گئے تھے ، تاہم تاحال ان پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ اب انسولین کی قیمتوں میں بھی اضافے نے شوگر کے مریضوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔متاثرہ شہریوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے ، جبکہ اب علاج معالجہ بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔ غریب مریضوں کے لیے باقاعدگی سے انسولین اور ضروری ادویات خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انسولین سمیت زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے ، ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور غریب مریضوں کو مناسب نرخوں پر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...