المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم اقبال پر تقریب
بچوں کے تقریری مقابلے اور ٹیبلو پیش،حاضرین سے خوب داد وصول کی
سمندری (نمائندہ دنیا ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر سماجی تنظیم المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ ہارون ارشاد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر یامین مرزا، میاں عمران سلیمی، سید مطاح الرسول شاہ گیلانی، شہریوں اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔تقریب کے دوران بچوں کے مابین تقریری مقابلے منعقد کروائے گئے ، جبکہ ننھے طلبہ و طالبات نے علامہ اقبالؒ کی شاعری اور افکار پر مبنی خوبصورت خاکے اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر تنظیم کے چیف آرگنائزر میاں ممتاز علی نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی فکر، فلسفے اور پیغام خودی سے روشناس کروانا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments