سمندری:سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
سمندری (نمائندہ دنیا ) ڈاکٹر نمرہ امین اور چودھری ارشد جٹ کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد اشہب جیلانی پوسوال نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا، جبکہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے شرکت کی اور طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments