تحقیقی منصوبوں کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کا عزم
یونیورسٹی آف کمالیہ کے وائس چانسلر کی میزبانی میں مکالمے کا انعقاد کیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونیورسٹی آف کمالیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کی میزبانی میں فیصل آباد میں جامعات اور صنعت کے درمیان اشتراکِ عمل کے فروغ کے لیے ‘‘تحقیق سے عملی اثرات تک: جامعات اور صنعت کی شراکت داری کو مضبوط بنانا’’ کے عنوان سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، محققین، اعلیٰ تعلیمی قیادت اور صنعت کے نمایاں نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عارف احسان ملک نے چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے ایک اہم اقدام پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد لیبارٹریوں میں کامیابی سے آزمائی گئی ٹیکنالوجیز کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانا ہے ۔ انہوں نے وائس چانسلرز کو اس اقدام میں تعاون کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صنعت کے اشتراک سے تحقیقی منصوبوں کے لیے مالی معاونت اور انہیں تجارتی سطح پر متعارف کرانے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments