شورکوٹ چھاؤنی:فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، 327 گ ب اور 349 گ ب مشترکہ فاتح قرار

شورکوٹ چھاؤنی:فٹبال ٹورنامنٹ  اختتام پذیر، 327 گ ب اور  349 گ ب مشترکہ فاتح قرار

شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا )شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی قصبے 327 گ ب میں منعقدہ آٹھ روزہ حاجی محمد صادق اینڈ طارق زیاد میموریل ویلج سسٹم فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

فائنل مقابلہ 327 گ ب اور 349 گ ب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جو برابر رہنے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری تھے ، جنہوں نے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔آٹھ روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 32 دیہات کی ٹیموں نے حصہ لیا، جہاں علاقہ بھر کے نامور کھلاڑیوں نے اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...