تحصیل پریس کلب احمدپورسیال میں یومِ اقبال منایا ، کیک کاٹا گیا

تحصیل پریس کلب احمدپورسیال میں  یومِ اقبال منایا ، کیک کاٹا گیا

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا)علامہ محمد اقبالؒ کا 149واں یومِ پیدائش پورے پاکستان کی طرح تحصیل پریس کلب احمدپورسیال میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے بحیثیت قوم فکرِ اقبال کو اپنی عملی زندگی میں کس حد تک اپنایا ہے ۔ 

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دیں، اختلافِ رائے کا احترام کریں، جمہوری اقدار کو مضبوط بنائیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور سے آراستہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...