اقبال کا فلسفہ خودی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ، پروفیسر ڈاکٹر امجد حسین بندیشہ
سمندری (نمائندہ دنیا )یوم اقبال کے موقع پر سماجی تنظیم المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری پروفیسر ڈاکٹر امجد حسین بندیشہ نے خطاب کرتے ہوئے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی زندگی،
علمی و ادبی خدمات، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ ایک عظیم شاعر، مفکر اور فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنما بھی تھے ، جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں خود اعتمادی، بیداری اور آزادی کا شعور پیدا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments