اقبالؒ کے افکار و نظریات نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، میاں زید الرحمن
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمن نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق کے افکار و نظریات پوری قوم، بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔
اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے خودی، خودداری، اتحاد اور عمل پیہم کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اقبالؒ کے فلسفہ خودی اور تصور پاکستان کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل تعلیم، محنت اور بلند حوصلے کو اپنا شعار بنائے تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments