ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ہرسہ شیخ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ہرسہ شیخ کا دورہ

ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:عائشہ رضوان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گزشتہ روز مریم نواز ہیلتھ کلینک ہرسہ شیخ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کلینک میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات، ڈاکٹروں و عملے کے رویے ، علاج کے معیار اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری مراکز صحت میں مریضوں کو بروقت طبی معائنہ، معیاری علاج اور تجویز کردہ ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کی نئی عمارت میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر ناعمہ اشرف اور متعلقہ کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرتے ہوئے تمام مراحل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام امور کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ نئی عمارت جلد مکمل ہو اور علاقے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...