ٹریفک کے مختلف حادثات، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی
حیدر کی مو ٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی ، زخمی ہسپتال منتقل
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)کمالیہ شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کالج روڈ پر 3 نمبر سٹاپ کے قریب سکول جانے والی 14 سالہ وردہ دختر عمر کا بازو رکشے کی چین میں آنے سے ٹوٹ گیا۔ اسی طرح 675/16 کے قریب پیرمحل جاتے ہوئے 30 سالہ حیدر علی ولد ذوالفقار علی کی موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ۔ایک اور حادثے میں جکھڑ روڈ پر فاریسٹ پارک کے قریب 20 سالہ علیشبہ دختر اقبال موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئی، جبکہ پیرمحل سے کمالیہ آتے ہوئے 662/3 اسٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 60 سالہ منظور الحق ولد عبدالعزیز اور ان کی 55 سالہ اہلیہ ثریا بی بی زخمی ہو گئیں۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments