چنیوٹ:موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ سے 10 ہزار سے زائد شہری مستفید

چنیوٹ:موبائل پولیس سٹیشن  اینڈ لائسنسنگ یونٹ سے 10 ہزار  سے زائد شہری مستفید

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے اب تک 10 ہزار سے زائد شہری مختلف سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...