اقبال کا پیغام خودی، بلند حوصلے کی تجدید کا درس :وقار اکبر

اقبال کا پیغام خودی، بلند حوصلے کی تجدید کا درس :وقار اکبر

ان کا پیغام قومی زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ نے کہا ہے کہ 9 نومبر علامہ محمد اقبالؒ کے فکر و فلسفے ، خودی، خود اعتمادی اور بلند حوصلے کے پیغام کی تجدید کا دن ہے ۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے بالخصوص نوجوان نسل کو خودی، خود اعتمادی، بلند نظری اور اعلیٰ مقاصد کے حصول کا درس دیا۔ ان کا پیغام آج بھی قومی زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل پبلک سکول میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول راؤ محمد صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت اور کردار سازی میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں یوم اقبال کی تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد نئی نسل کو شاعر مشرق کے پیغام، فلسفہ خودی اور قومی خدمات سے روشناس کرانا ہے تاکہ طلبہ اقبالؒ کے شاہینوں کی طرح بلند پروازی، خودداری اور عملی جدوجہد کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔تقریب کے دوران طلبہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے کلام، فکر و فلسفے اور پیغام خودی کی مناسبت سے خوبصورت ٹیبلو، پُراثر تقاریر اور ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ طلبہ نے علامہ اقبالؒ کے افکار، پیغام خودی اور تصانیف کے ناموں پر مشتمل خصوصی کارڈز کے ذریعے ان کے عظیم علمی و ادبی ورثے کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یاسین، ڈی ایس پی محمد شاہد، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...