ساندل کالج کے ذہین طلبہ میں میڈلز اور انعامات تقسیم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ساندل کالج کے ہونہار اور ذہین طلبہ میں میڈلز اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ تھے۔
انہوں نے اعلیٰ نتائج حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی تمام تر توجہ حصولِ علم پر مرکوز رکھیں اور منزل کا تعین کرکے اس کے حصول کے لیے کمربستہ ہو جائیں۔ بعدازاں کمشنر نے کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments