نہری پانی چوری کر نیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی پر اتفاق
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ انہار کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نہری پانی کی چوری کی روک تھام، ای آبیانہ مہم پر مؤثر عملدرآمد اور سرکاری واجبات کی وصولی تیز کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انہار پنجاب محمد عثمان خالد نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ای آبیانہ مہم کی پیشرفت، نہری پانی کی چوری روکنے کے اقدامات اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس، محکمہ انہار کے فیلڈ افسران اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکاء نے نہری پانی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنانے اور ای آبیانہ کی وصولی کا عمل مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ انہار کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ نہری پانی کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام، پانی کی منصفانہ تقسیم اور ای آبیانہ مہم کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments