مولانا نذر الرحمان کی وفات دینی و علمی حلقوں کے لیے عظیم سانحہ :قاری شبیر احمد عثمانی
چناب نگر(نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان، تبلیغی جماعت کے اکابرین اور وابستگان سے دلی تعزیت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا نذر الرحمان نے دعوت و تبلیغ، اصلاح معاشرہ اور لوگوں کو دین اسلام سے وابستہ کرنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات دینی و علمی حلقوں اور امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments