راستے میں خاتون کی تصاویر بنانے ، بلیک میل کرنے پر مقدمہ

راستے میں خاتون کی تصاویر بنانے ، بلیک میل کرنے پر مقدمہ

ملزموں نے راہ جاتے کنول کو روک کر ہراساں کرنا معمول بنا رکھا تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خاتون کو راستے میں روک کر اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار میں کنول نامی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اسے آئے روز راستے میں روک لیتے ہیں اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔ ملزمان کی جانب سے اسے بلیک میل کرنے اور ہراساں و پریشان کرنے کا سلسلہ بھی معمول بنا لیا گیا ہے ۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...