چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر تشدد، سنگین دھمکیاں

 چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر تشدد، سنگین دھمکیاں

ٹریفک اہلکاروں نے مو ترسائکل سوار کو روکا جس نے مزاحمت شروع کر دی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)قانون کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کا چالان کرنے پر ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے چناب چوک کے قریب ٹریفک اہلکاروں نے قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روک کر اس کا چالان کیا تو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اہلکاروں سے مزاحمت شروع کر دی۔ اس دوران ملزمان نے ٹریفک اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور انہیں سرکاری فرائض کی انجام دہی سے روک دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...