ون ویلنگ کیخلاف ناکے ،اینٹی ون ویلنگ سکواڈز تشکیل

 ون ویلنگ کیخلاف ناکے ،اینٹی ون ویلنگ سکواڈز تشکیل

نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سول کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کر دیئے گئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کارروائیوں کے لیے خصوصی ناکہ جات اور اینٹی ون ویلنگ سکواڈز تشکیل دے دیے ہیں، جبکہ ون ویلرز کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سول کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد کی ہدایات پر چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے ون ویلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ناکہ جات اور اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز تشکیل دیے ہیں۔ ون ویلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سول کپڑوں میں بھی خصوصی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو مختلف مقامات پر نگرانی کرتے ہوئے ون ویلرز کے خلاف کارروائیاں کریں گے ۔سی ٹی او فیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ موت کا کھیل ہے اور چند لمحوں کا شوق پوری زندگی تباہ کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...