ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر داد رسی کی ہدایت
کمپلینٹ سیل کے افسروں کو بھی درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ لینے کاحکم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں اور سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او نے شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر میرٹ پر داد رسی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو بھی درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ لینے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments