شہریوں کے جائز مسائل کا حل اولین ترجیح :ڈی سی چنیوٹ
شہری اپنے مسائل و شکایات کے ازالے کیلئے بلا جھجک دفتر تشریف لائیں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا ہے کہ شہریوں کے جائز مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، عوام الناس کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہری اپنے مسائل و شکایات کے ازالے کے لیے بلا جھجک دفتر تشریف لائیں۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ، جہاں شہریوں اور سائلین کے مسائل خود سنے جاتے ہیں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو شکایات کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر عوام کی خدمت کے لیے قائم کیے گئے ہیں اور افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کی شکایات توجہ سے سنیں اور قانون و میرٹ کے مطابق دادرسی یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کے تحت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments