زرعی یونیورسٹی،قازقستان کی یو نیورسٹی میں تعلیمی تعاون کا معاہدہ
مقصد دونوں تعلیمی اداروں کے مابین تحقیقی روابط کو مضبوط بنانا ، مشترکہ اقدامات کرنا ہیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ساکن سیفولن قازق ایگروٹیکنیکل ریسرچ یونیورسٹی آستانہ، قازقستان کے درمیان زرعی علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیمی تبادلوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں تعلیمی اداروں کے مابین تحقیقی روابط کو مضبوط بنانے ، تجربات کے تبادلے ، افرادی قوت کی تربیت اور مشترکہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور قازق ایگروٹیکنیکل ریسرچ یونیورسٹی کے چیئرمین بورڈ و ریکٹر ماہرِ تعلیم ٹیریووف کنات ماراتولی نے دستخط کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments