میاں بیوی اور 3سالہ بچے پر مخالفین کا تشدد، تینوں زخمی

میاں بیوی اور 3سالہ بچے پر مخالفین کا تشدد، تینوں زخمی

ملز موں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،شہری کی درخواست پر مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مخالفین نے میاں بیوی اور ان کے کمسن بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے ۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں علی حیدر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور تین سالہ بیٹے کے ہمراہ جارہا تھا کہ اس دوران مخالفین نے انہیں راستے میں روک کر قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ ملز موں نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...