غیر قانونی طور پر گاڑی کی ملکیت تبدیل کر نیوالا ایکسائز انسپکٹر گرفتار
اینٹی کرپشن ٹیم نے جھنگ میں کارروائی کرتے ایکسائز انسپکٹر محمد اسلم نول کو پکڑا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گاڑی کی ملکیت تبدیل کرنے کے الزام میں ایکسائز انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرفراز وڑائچ نے اے ایس آئی قاسم شاہ اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر محمد اسلم نول کو گرفتار کیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شکایت کنندہ مصباح نامی خاتون کی گاڑی کی ملکیت غیر قانونی طور پر تبدیل کی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments