ٹھیکریوالا، سدھار اور گردونواح میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) پیشہ ور خواتین گداگروں کی مبینہ سرگرمیوں میں اضافے سے شہریوں اور تاجروں میں تشویش پائی جانے لگی۔۔
تفصیلات کے مطابق دھاندرہ، سدھار، ٹھیکریوالا، پینسرہ، نڑوالا بنگلہ، آمین پور بنگلہ، نیو سبزی منڈی، ٹرک و بس اڈوں، ورکشاپوں، پٹرول پمپس، کاروباری مراکز اور گلی محلوں میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین سمیت پیشہ ور گداگروں کی بڑی تعداد کی موجودگی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے ۔ شہریوں کے مطابق بعض خواتین مبینہ طور پر گداگری کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، جبکہ بعض گروہ دکانوں اور گھروں میں بھیک مانگنے کے بہانے داخل ہوتے ہیں اور موقع ملنے پر قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments