لاہور روڈ پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم، میاں بیوی شدید زخمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہور روڈ پر پتراکی سٹاپ کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں۔۔
میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ فضل ولد احمد علی اور ان کی 25 سالہ اہلیہ عطیہ بی بی سکنہ جھنگڑ گلوتراں کے نام سے ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments