پرنسپلز تربیتی کنونشن، ماہرین تعلیم کے خصوصی خطابات

پرنسپلز تربیتی کنونشن، ماہرین تعلیم کے خصوصی خطابات

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت : مقررین

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)  پرنسپلز تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، ماہرین تعلیم اور شعبہ تدریس سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ کنونشن کا مقصد تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار کو بہتر بنانے ، پرنسپلز اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔کنونشن سے گوہر پبلشرز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد ابوذر غفاری گوہر، محمد نور العارفین گوہر، محمد زین العابدین گوہر، ماسٹر ٹرینر امجد حسین، کنٹری ہیڈ محمد ممتاز، ٹھیک ٹھاک بک ڈپو کے چیئرمین ذوالفقار علی گوریجہ، حمزہ گوریجہ، طلحہ گوریجہ، احمد گوریجہ، مذہبی اسکالر عبد الوارث گل، اسلامی اسکالر قیصر احمد راجہ اور محمد متین خالد نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔  عالمی تعلیمی رجحانات کے پیش نظر ضروری ہے  تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں مسلسل اضافہ کریں۔ جدید تدریسی طریقہ کار،  طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تربیتی پروگرام بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک بہترین تعلیمی ادارہ صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں ہوتا بلکہ طلبہ کی اخلاقی، ذہنی اور سماجی تربیت بھی اس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...