مکوانہ میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد، ٹرافیاں ،انعامات تقسیم
کھیلیں صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں:ملک مظہر اعوان
مکوانہ (نمائندہ دنیا) مکوانہ میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب جوش و خروش سے منعقد ہوئی، جس میں علاقے بھر سے کبڈی کے شائقین، معززین اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار میونسپل کمیٹی مکوانہ الحاج ملک مظہر اعوان تھے ، جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر الحاج ملک مظہر اعوان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلیں صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کبڈی ہمارا روایتی اور ثقافتی کھیل ہے ، اس کے فروغ کے لیے ایسے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتی ہے جبکہ ان میں نظم و ضبط، محنت، برداشت اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی پروان چڑھتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments