بچوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے :ڈاکٹر نوید عاطف
استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بچوں کے جنسی استحصال، زیادتی اور تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد معصوم بچوں کو ہر قسم کے تشدد، زیادتی اور استحصال سے محفوظ بنانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی حفاظت اور بہتر تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ بچوں کے خلاف جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور چنیوٹ پولیس بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کے جرم، زیادتی یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments