چنیوٹ:منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1180 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ اور ۔۔۔
ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر محمد اسداللہ اور سب انسپکٹر منصب علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1180 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments