گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن میں ٹریفک آگاہی سیمینار
طالبات کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم، قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج بتائے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن، ڈی گراؤنڈ میں ٹریفک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں طالبات کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور دوران سفر حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر طالبات کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے لازمی استعمال، کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ممکنہ نتائج سے آگاہ کیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد محض قانونی تقاضا نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ نوجوان نسل بالخصوص طالبات کو چاہیے کہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنے اہل خانہ اور معاشرے میں بھی ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments