آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ، 10کلو کا تھیلا مارکیٹ سے غائب

آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ، 10کلو کا تھیلا مارکیٹ سے غائب

فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت بھی 2400 روپے تک پہنچ گئیحکومتی ٹیموں کی طرف سے بو گس رپورٹس حکام کو دینے کا انکشاف

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ سرکاری نرخوں پر فروخت ہونے والا 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا شہر بھر کی مارکیٹوں اور دکانوں سے غائب ہوگیا، جبکہ چکیوں پر فروخت ہونے والے دیسی آٹے کی قیمت 160 روپے فی کلوگرام سے تجاوز کرگئی۔ فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت بھی 2400 روپے تک پہنچ گئی، اوپن مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ چکیوں پر دیسی آٹا 160 روپے فی کلوگرام سے زائد میں فروخت ہورہا ہے ، جبکہ فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت 2400 روپے تک جاپہنچی ہے ۔ گندم کی قیمت بھی 5600 روپے فی من تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرکاری نرخوں پر 10 کلوگرام آٹے کے تھیلوں کی فراہمی کے بلند بانگ دعوے کیے گئے تھے ، تاہم ان پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور شہر کی مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں پر سرکاری نرخوں والا آٹا دستیاب نہیں ۔قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں کی جانب سے مؤثر کارروائیوں کے بجائے مبینہ طور پر بوگس رپورٹس مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔شہریوں نے ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...