سیالکوٹ:مضرصحت، مردہ جانوروں کا گوشت فروخت

سیالکوٹ:مضرصحت، مردہ جانوروں کا گوشت فروخت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ میں مضرصحت، لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت، عوام بیماریوں میں مبتلا،قصاب دیہی علاقوں سے بیمار جانور خرید کر غیر قانونی خفیہ سلاٹر ہاؤس اور دیگر مقامات پر کیمیکل لگا کرگوشت کو تازہ ظاہر کرتے ہیں۔۔۔

صحت کے مسائل میں اضافہ کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،سیالکوٹ اور گردونواح میں مضر صحت، لاغر اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی صحت کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔ عوام مضرصحت گوشت کی خریداری کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ کی خاموشی نے عوامی بے چینی بڑھا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قصائی بیمارجانوروں کودیہی علاقوں سے سستے داموں خرید کر خفیہ مقامات پر لے جا کر کیمیکل کے ذریعے تازہ کرتے ہیں جو عوام میں مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ عوام نے الزام لگایا ہے کہ لائیو سٹاک کے ادارے اور دیگر حکام اس سنگین مسئلے کے خلاف کوئی مؤثر اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ غیر قانونی مذبخ کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے جہاں جانوروں کی ذبح کا عمل بغیر کسی نگرانی کے جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں