حاجی محمد سرفراز پریس کلب تتلے عالی کے چیئرمین منتخب
تتلے عالی(نامہ نگار )حاجی محمد سرفراز پریس کلب تتلے عالی کے چیئرمین ،حاجی جاور اقبال صدر اور شاہد جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
اتفاق رائے سے حاجی محمد سرفراز کو چیئرمین ، حاجی جاور اقبال صدر ،شاہد جاوید جنرل سیکرٹری ،ڈاکٹر محمد قیوم سینئر نائب صدر ، رانا سجاد خان نائب صدر، ڈاکٹر محمد عنصر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سید فضائل شاہ فنانس سیکرٹری ، راؤ نعیم خان سیکرٹری اطلاعات جبکہ سید زادہ شیراز علی، نواز کھوکھر،محمد افضل،عرفان وٹو،فیاض ایم سہوترا اورشاہد شبیر کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کر لیا گیا ۔