گجرات:9 فوڈ پو ائنٹس کو جرمانے ،زائد المیعاد خوراک تلف
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 106 معائنے کیے ۔
ان کارروائیوں کے دوران 34 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 9 اداروں پر مجموعی طور پر 87 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک شکایت کا ازالہ بھی کیا گیا جبکہ 10.176 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ خوراک کی اشیا تلف کی گئیں۔