گجرات :سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں یوم سیاہ منایا گیا
گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں محکمہ تعلیم گجرات کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں یومِ سیاہ منایا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگووال، گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی سکول جلالپور جٹاں، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کیرنوالی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک غازی اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول لالہ موسیٰ اور گورنمنٹ گرلز کالج میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔تقریبات کے دوران سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور طلبہ و اساتذہ نے شہدا کے لیے دعائیں کیں۔