گائوں چنوں بھوجہ میں سوئی گیس فراہمی کاافتتاح

گائوں چنوں بھوجہ میں  سوئی گیس فراہمی کاافتتاح

گجرات (نامہ نگار )مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھوکے فنڈز سے اورکوارڈینیٹر واپڈا مہرحیدر فیض اورمہر اقبال کی کاوشوں سے گزشتہ روزگائوں چنوں بھوجہ میں سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب ہوئی ۔

مہمان خصوصی نصیرعباس سدھو نے گائوں میں تعمیراتی کاموں کیلئے 25لاکھ روپے گرانٹ کااعلان کرتے ہوئے آئندہ بھی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں عابد گجر، صفدر کرنانہ،مہر اقبال دلانوالہ،حمزہ تارڑ ، صفدر شاہ ، افضال دیونہ،سجاد بٹ صدر ن لیگ لالہ موسیٰ،میاں کامران ادریس، شبیر گوندل ،آفاق گوندل ،مہر افضل ،شہزاد دلبر،شہباز قمر،شہباز بٹ سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں