وزیرآباد میں نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے کامعاملہ مشکوک
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد میں نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے کا معاملہ مشکوک، پولیس کو دیئے جانیوالے بیان کے مطابق نوجوان منشیات کا عادی ہے نشہ نہ ملنے اور گھر والوں سے جھگڑے پر خود کو چھری سے زخمی کر لیا۔
جبکہ زخمی اور اسکے اہلخانہ نے پولیس کیس سے بچنے کیلئے ہسپتال پہنچنے پر واقعہ کو ہسپتال اور میڈیا کے سامنے ڈور پھرنے کا رنگ دیدیا۔ زخمی حالت میں ہسپتال آنے والے 35سالہ حیدر اور اسکے بھائیوں نے انتظامیہ اور میڈیا کو بتایا کہ اسے گلے پر ڈور پھر گئی ہے جس پرعلاج شروع کر دیا گیا واقعہ کی خبر جب وائرل ہوئی تو پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔