بے نظیر بھٹو شہیدکی برسی پر دعائیہ تقریب کل ہوگی

بے نظیر بھٹو شہیدکی برسی  پر دعائیہ تقریب کل ہوگی

حافظ آباد(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں سالانہ برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کل بروز ہفتہ رات سات بجے فوارہ چوک حافظ آباد میں پیپلز لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر ارشد مہند ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ہوگی ۔

 ڈسٹرکٹ بار کی سابق صدر اورصدر ویمن ونگ خالد ہ شاہد ایڈوکیٹ ودیگر راہنما خطاب کریں گے ۔ تقریب میں پی پی پی کے کارکنان ، وکلا ، سول سوسائٹی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں