’’ جلد سماعت کیلئے اپیل کرکے حسن شاہ کو سزا معطل کرائینگے ‘‘

’’ جلد سماعت کیلئے اپیل کرکے  حسن شاہ کو سزا معطل کرائینگے ‘‘

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اﷲ وڑائچ نے علامہ اقبال بار ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ با ر کے معزز رکن حسن شاہ کیخلاف حقائق و شواہد کے برعکس ایڈیشنل سیشن جج شہزادی نجف کی جانب سے بلاجواز 25 سال قید کے حکم کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے وکلا سراپا احتجاج ہی۔

اجلا س سے ممبران پنجاب بار کونسل چوہدری رضا سبحانی، حسن سرفراز بھلی ،سیکرٹری افضال اسلم ،جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد،سابق صدرو خواجہ اویس مشتاق ،شوکت چودھری، سید علی نجم گیلانی، شاہد محمود میر، سابق سیکرٹری احسن اسماعیل گجر،مجاہد رسول، منیب وڑائچ ،حافظ عمار رضا نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے بار رکن حسن شاہ کو دی جانیوالی بلا جواز سزا کی بھرپور مذمت کی۔اجلا س میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عرفان اﷲ وڑائچ نے اس سلسلہ میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی جو ممبران پنجاب بار کونسل کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کرے گی اور بار رکن حسن شاہ کی سزا کیخلاف دائر اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرواکر سزا معطل کروائے گی۔اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجف شہزادی کے تبادلہ تک ڈسٹرکٹ بار وکلاء اس کی عدالت کا بائیکاٹ کریں گے اور اس سلسلہ میں ہر جمعرات کو مکمل ہڑتال ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں