ہولی پرسنز سوسائٹی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب

 ہولی پرسنز سوسائٹی کے  زیر اہتمام کرسمس کی تقریب

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف جی اے چرچ کرسچین کالونی نمبر2ڈسکہ روڈ میں ہولی پرسنز سوسائٹی کے زیر اہتمام کرسمس تقریب کا انعقاد ۔

پادری سموئیل خورشید،تنویر بابر بھٹی،اعجاز شمعون، مجید راشد،الیاس غوری،محسن،عظمت ہیرا، نقاش مجید ،اعجاز تابانی،بابو،شوذی،ٹیپو ودیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اے ایس پی سرکل وزیرآباد فراست اللہ خان نے ایس ایچ او سٹی اورنگزیب کے ہمراہ سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پادری سموئیل خورشید،تنویر بابر بھٹی،اعجاز شمعون،مجید راشد نے خطاب کرتے کہا تقریب کا مقصد معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔یتقریب کے اختتام پرشرکا نے سمس کیک کاٹا اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں