کرسچین کمیونٹی کی رات گئے تک دعائیہ تقریبات
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)علی پورچٹھہ جامکے چٹھہ رسول نگر ورپال چٹھہ کلاسکے ودیگر دیہاتوں اورقصبات میں مقیم کرسچین کمیونٹی رات گئے تک کرسمس کی خوشیوں کو منایا۔
رات گئے تک جاری رہنے والی دعائیہ تقریبات میں گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا، جہاں خصوصی دعاؤں کے ذریعے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر کرسمس کیک کاٹنے کی رسومات ادا کی گئیں، بچوں اور بڑوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اور خوشی کے گیتوں سے فضا گونج اٹھی۔