پولیس کا چھاپہ 720لٹر شراب برآمد،منشیات فروش خاتون گرفتار

پولیس کا چھاپہ 720لٹر شراب  برآمد،منشیات فروش خاتون گرفتار

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کا چھاپہ 720لٹر شراب برآمد،منشیات فروش خاتون گرفتار ،شوہر فرار ہوگیا۔

ویروکی چیمہ میں بائی پاس کے قریب پولیس تھانہ صدر وزیرآباد کی ٹیم نے اے ایس آئی ذوالفقار صابری کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزم کی کار سے 3گیلن شراب ملی جبکہ گھر کے اندر موجود تین ڈرم شراب سے بھرے پکڑے گئے جن میں فی ڈرم 220لٹر شراب موجود تھی ۔پولیس ٹیم کو دیکھ کر منشیات فروش ملزم ریحان فرار ہو گیا جبکہ اسکی اہلیہ کو پولیس نے موقع سے حراست میں لے لیا اور پر پکڑی جانیوالی 720لٹر شراب سے کیمیائی تجزیہ کیلئے سیمپل لیب کو بھجوا دیئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اورخاتون ملزمہ کو چالان کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں