چھاپے میں 90لٹر لاہن اور شراب ضبط،ملزم گرفتار

چھاپے میں 90لٹر لاہن  اور شراب ضبط،ملزم گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران انسپکٹر ریاض گوندل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناہید خان نے کولووالہ میں شراب کی چلتی بھٹی پکڑ لی ۔

موقع سے شراب تیار کرنیوالے آلات کے علاوہ 60لٹر لاہن اور 30لٹر تیار شدہ شراب قبضہ میں لے کر ملزم اکرم رانجھا کو گرفتار کر لیا اس موقع پر انسپکٹر ریاض گوندل نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے پولیس اپنا کردار پوری ایمانداری سے ادا کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں