ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ساتھی کی فائرنگ سے زخمی،گرفتار
گوجرانوالہ (اے پی پی)تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ میں پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق ملزم کی شناخت بوٹا کے نام سے ہوئی، جس سے 1260 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ مضروب ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جو اپنے ہی ساتھی ظہیر عرف چندو کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ جبکہ فرار ملزم ظہیر عرف چندو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گیا۔ ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں کی زیر نگرانی فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔