ارتالی ورکاں میں تشدد سے زخمی شخص دم توڑگیا

ارتالی ورکاں میں تشدد  سے زخمی شخص دم توڑگیا

تتلے عالی(نامہ نگار)ارتالی ورکاں میں تشدد سے شخص دم توڑگیا۔تتلے عالی کے نواحی گاؤں ارتالی ورکاں کا اسلم20دسمبر کو ہدایت اﷲ،عصمت کے ہمراہ ڈیرہ سے گاؤں کی طرف آرہاتھا کہ راستہ میں تھڑا مار کر بیٹھے ملزم شبیر اسکے بیٹے عدیل وغیرہ نے اسلم کی آنکھوں میں مرچیں ڈا کر تشدد کا نشانہ بنایا اینٹ لگنے سے اسلم کا سر پھٹ گیا۔

 جسے نوشہرہ ورکاں اور بعد ازاں سول ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا جو گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس نے مقتول کی بیوہ رضیہ بی بی کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں